ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / داعش کے زیر قبضہ شہر حویجہ آزاد کرا لیا گیا، عراقی فوج کا اعلان

داعش کے زیر قبضہ شہر حویجہ آزاد کرا لیا گیا، عراقی فوج کا اعلان

Thu, 05 Oct 2017 19:15:50    S.O. News Service

بغداد5اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے آخری بڑے مراکز میں سے ایک حویجہ کو آزاد کرا لیا ہے۔ اس شہر پر قبضے کے لیے بغداد حکومت کے مسلح دستوں نے کل بدھ کے روز اپنی کارروائیاں تیز تر کر دی تھیں۔ ملکی فوج کے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق حویجہ کو عراقی فوج نے اپنے اتحادی دستوں اور امریکا کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کی حمایت سے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ اس شہر پر داعش نے سن 2014 سے قبضہ کر رکھا تھا۔


Share: